بھارت سے ادویات

بھارت سے ادویات منگوانے پر کوئی پابندی نہیں ہے، ڈریپ

ویب ڈیسک: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا کہنا ہے کہ امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت بھارت سے ادویات منگوانے پر کوئی پابندی نہیں ہے، کوئی بھی شخص یا اسپتال دنیا بھر بشمول بھارت سے ڈریپ کی این او سی کے ذریعے ادویات منگوا سکتا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا ہمایوں مہمند کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ ) کے حکام بھی شریک ہوئے۔ قائمہ کمیٹی برائے صحت کی رکن مہر تاج روغانی نے کہا کہ سندھ کے ڈاکٹروں نے لکھا ہے کہ کئی اہم انجکشنز اور ادویات کی شدید کمی ہے، جس پر ڈریپ حکام نے کہا کہ فہرست فراہم کر دیں، بہت سی دوائیں اور انجکشنز دستیاب ہیں، وہ مہیا کر دی جائیں گی۔ مہر تاج نے یہ بھی کہا کہ انسانی جان بچانے والی ادویات نہیں مل رہی ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزارت صحت کی جانب سے بلڈ پریشر لازمی چیک کرنے کے حوالے سے بل کی مخالفت بھی کی گئی۔ ڈاکٹروں کی جانب سے بلڈ پریشر لازمی چیک کرنے کا بل ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی بربریت سے بے گھر فلسطینی گھروں کو لوٹنے کیلئے بے چین