غیر ملکی ادویہ غائب

غیر ملکی ادویہ ساز کمپنیوں کی لازمی دوائیں بھی غائب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں غیر ملکی ادویہ ساز کمپنیوں کی مختلف دوائیاں مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں یہ دوائیاں بلیک پر فروخت کرنے کی شکایات ہیں لیکن اس پر محکمہ صحت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلو کیلئے استعمال ہونے والی تمام کمپنیوں کی ویکسین، سکون آور ادویات ریوٹرل 2 ملی گرام، اعشاریہ پانچ ملی گرام، زی نکس پوائنٹ 25 ملی گرام، پوائنٹ 5 ملی گرام اور 1 گرام کی گولیاں موجود نہیں۔
اس طرح لینوکسن انجکشن، ویلیم انجکشن، ریوٹرل ڈراپس، ڈیبری ٹان سیرپ، ایمرون گولیاں، پرو ویران گولیاں، پرو گلوٹان، ایڈالٹ گولیاں، مائرین گولیاں اور ایفکسار ایکس آر 75 ملی گرام کیپسول بھی مارکیٹ میں آسانی کے ساتھ دستیاب نہیں جبکہ سٹاک رکھنے والے ڈیلرز نے من مانا نرخ مقرر کیا ہے اور ان دوائیوں کو بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ دوائیاں زچگی، بلڈ پریشر اور دماغی اور اعصابی بیماریوں میں ڈاکٹرز مریضوں کو تجویز کر رہے ہیں۔ ڈالر کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے یہ دوائیاں نہیں منگوائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بحران پیدا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص نام فائنل کرلیا