نیمار سعودی کلب الہلال

نیمار کا سعودی فٹ بال کلب الہلال سے معاہدہ فٹنس سے مشروط

ویب ڈیسک: فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین نے برازیل کے مشہور فٹبالر نیمار کے سعودی بال کلب الہلال کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے جو کہ کھلاڑی کی مکمل صحت یابی سے مشروط ہے۔ رپورٹ کے مطابق برازیلین فارورڈ نیمار کی ٹرانسفر فیس تقریباً 9 کروڑ یوروز سے متجاوز ہے۔ نیمار نے 2017 میں ہسپانوی کلب بارسلونا سے 22 کروڑ 20 لاکھ یورو (24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر) کی عالمی ریکارڈ ٹرانسفر فیس کے ساتھ پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی، سٹار وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہفتے کے روز لورینٹ کے خلاف پی ایس جی کے لیگ ون اوپنر سے محروم رہے۔ کلب سے نیمار نے 2025 تک فرانسیسی دارالحکومت میں رہنے کا معاہدہ کیا تھا اور انہوں نے 173 مقابلوں میں 118 گول کیے جس میں پانچ لیگ، ایک ٹائٹلز سمیت متعدد ٹرافیاں اپنے نام کرنا شامل ہیں۔
سعودی عرب کے الہلال نے برازیل کے پی ایس جی ٹیم کے ساتھی کیلین ایمباپے کو لینے کی کوشش کی تھی اور ان کی مبینہ طور پر ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی میں بھی دلچسپی تھی۔ سعودی عرب اور ایشیا کے سب سے کامیاب کلب الہلال نے 66 ٹرافیاں جیتی ہیں اور 18 اور چار کے ساتھ لیگ اور ایشین چمپئنز لیگ ٹائٹلز کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو خط