حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے

حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے، اس کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتا، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے، اس کو پورا کیے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتا۔
ویب ڈیسک: نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اعتراض سر آنکھوں پر ہے تاہم مردم شماری جب نوٹیفائی ہوجائے تو حلقہ بندیاں اسی حساب سے ہوتی ہیں، 2018 کے بعد الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہوگا، حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے، اس کو پورا کیے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہونی چاہیے تھی، کیا ہم یہ سمجھیں کہ پی پی کو آرٹیکل 51 کلاز فائیو کا معلوم نہیں تھا، مردم شماری کو اتفاق رائے سے نوٹیفائی کیا گیا، 6 سال سے مردم شماری کا معاملہ چل رہا تھا، سی سی آئی میں پیپلز پارٹی موجود تھی، میں اس بات کا حامی تھا کہ الیکشن 90 روز کے بجائے 60 روز میں ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ملک دشمنی کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے،رانا تنویر