امریکی لیگز

بغیر اجازت امریکی لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں کیخلاف پی سی بی ان ایکشن

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بغیر اجازت امریکہ میں ہونے والی لیگز میں شامل کھلاڑیوں کے خلاف ان ایکشن، کرکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی نے امریکہ میں لیگز کھیلنے والے بعض پاکستانی کرکٹرز سے وضاحت طلب کر لی کہ کیا وہ اب پاکستانی شہری نہیں ہیں اور مستقبل میں پاکستان کے لیے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے۔
ہوسٹن لیگ میں تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں نے پی سی بی سے این او سی لینا بھی گوارا نہیں کیا جس پر پی سی بی نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کارروائی کے فیصلے کے بعد کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ اب پاکستان نہیں بلکہ امریکی شہریت رکھتے ہیں، پی سی بی نے مستقبل میں ان کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے اور ان پر پاکستان کرکٹ کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا اور ان کرکٹرز کو شوکاز جاری کر کے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کھلاڑی مشہور کرکٹرز نہیں تاہم پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کا بڑا نام بتایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پولیو خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نئے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور