نتائج اعلان

صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تمام تعلیمی بورڈز کے نتائج کا بیک وقت اعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات نتائج 2023 کا اعلان کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان تھے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام تعلیمی بورڈز کے نتائج کا بیک وقت اعلان کیا گیا۔ نتائج کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات میں کامیابی کی مجموعی شرح 86 فیصد رہی۔ سائنس گروپ کی عدن شاہد نے 1086 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ لبابہ عالم نے 1083 اور انیبہ اسد نے 1082 نمبر لیکر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ایبٹ آباد بورڈ کے تحت امتحانات میں کامیابی کی شرح 82 فیصد رہی۔ سائنس گروپ کی عمامہ نور نے 1064 نمبر لے کر بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ سے ہی طوبی مرتضیٰ نے 1059 نمبر لے کر دوسری جبکہ فاختہ صادق نے 1055 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بنوں بورڈ کے تحت امتحانات میں کامیابی کی شرح 87 فیصد رہی۔ سائنس گروپ کے جاوید خان نے 1056 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ رضوان اللہ نے 1053 نمبر لے کر دوسری اور رابعہ سعداللہ خان نے 950 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ڈی آئی خان بورڈ کے تحت امتحانات میں کامیابی کی مجموعی شرح 88.07 فیصد رہی۔ نتائج کے مطابق سائنس گروپ کی سائرہ بی بی اور دُعا زنیب نے 1064 نمبر لیکر مشترکہ طور پر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ایمان سلیم نے 1063 نمبر لے کر دوسری جبکہ میمونہ سعدیہ اور ہادیہ زنیب نے 1060 نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کوہاٹ بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات میں کامیابی کی مجموعی شرح 87.45 فیصد رہی۔
کوہاٹ بورڈ کے تحت سائنس گروپ کے سید عدن رضا نے 1048 نمبر لیکر پہلی، احمد علی نے 1045 نمبر لیکر دوسری جبکہ مناہل نعیم نے 1040 نمبر لیکر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ملاکنڈ بورڈ کے تحت امتحانات میں کامیابی کی مجموعی شرح 91 فیصد رہی۔ ملاکنڈ بورڈ کے تحت سائنس گروپ کے محمد فاروق نے 1083 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ میرین ہمش1081 نمبر کے ساتھ دوسرے اور صباحت ملک 1079 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
مردان بورڈ کے تحت کامیابی کی مجموعی شرح 87 فیصد رہی۔ مردان بورڈ کے تحت سائنس گروپ کے ماہین چاند اور سارہ خان نے 1075 نمبر لے کر مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح سائنس گروپ کی ہی بسمہ رحمان، شائستہ طاہر اور ندا اقبال نے 1074 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
سوات بورڈ کے تحت امتحانات میں کامیابی کی مجموعی شرح 88 فیصد رہی۔ سائنس گروپ کے جواد عالم نے 1073 نمبر لیکر مجموعی طور پر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، عرفان خان نے 1072 نمبر لیکر دوسری جبکہ شاکر اللہ اور عاد ل منیب احمد نے 1070 نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  سیاستدان ریاست کیلئے ایک دوسرے سے بغض ختم کردیں،جاوید لطیف