خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلز کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات پر پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر پائین اور باجوڑ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔
ضمنی انتخابات کیلئے 256 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار 8 سو 35 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
256 پولنگ سٹیشنز میں 159 کو حساس ترین جبکہ 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت