سونا مزید مہنگا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، صارفین پریشان

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، پشاور صرافہ مارکیٹ میں صراف اور صارفین دونوں پریشان، مارکیٹ میں ہو کا عالم، پشاور صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونا مزید مہنگا ہو گیا، نئی جاری ہونیوالی قیمتوں کے مطابق سونا فی پاسہ تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 700 جبکہ پونڈ پاسہ قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 700 روپے ہو گیا، سونے قیمت کے ساتھ ساتھ صرافہ مارکیٹ میں چاندی بھی مہنگی ہو گئی، اس کی قیمت فی تولہ کے حساب سے 2950 روپے تک جا پہنچی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ملک دشمنی کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے،رانا تنویر