قربتیں بڑھنے لگیں، اسرائیل نے بحرین میں سفارتخانہ کھول لیا

ویب ڈیسک: اسرائیل اور بحرین میں دوریاں ختم ہونے لگیں، 3 برس بعد بحرین میں اسرائیل نے باضابطہ طور پر اپنا سفاتخانہ دوبارہ کھول دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے بحرین کے دورے کے دوران سفارتی مشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ایلی کوہن نے کہا کہ وزیر خارجہ اور میں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمیں براہ راست پروازوں کی تعداد، سیاحت، تجارتی حجم، سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں قائم سفارت خانہ اسرائیل کے پہلے سفارت خانے کی جگہ لے گا جو 2021 میں کھولا گیا تھا جس سے ایک سال قبل اس نے بحرین کے ساتھ امریکا کی ثالثی میں اہم معاہدے کے تحت سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے