خیبرپختونخوا، صحت کارڈ سکیم مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی تجاویز منظور

خیبرپختونخوا میں فری طبی سہولیات کے حصول کیلئے صحت کارڈ پلس مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کیلئے تجاویز اور کم سے کم اجرت بڑھانے کی منظوری سمیت نگران صوبائی کابینہ نے دسویں اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے۔
ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس منعقد ہوا جس میں نگران وزراء، مشیران، معاون خصوصی، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں محکمہ لیبر، صحت اور ریلیف کے دو دو جبکہ اوقاف, محکمہ بہبود آبادی, لوکل گورنمنٹ، زراعت کے ایک ایک نکات پیش کئے گئے۔
نگران صوبائی کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 کرنے کی منظوری دیدی، ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے سکولوں کے لیئے گرانٹ ان ایڈ، صحت کارڈ پلس مستقل اور پائیدار بنیادوں پر جاری رکھنے کے لئے محکمہ صحت کی تجاویز کی بھی منظوری دیدی۔
صوبائی نگران کابینہ نے دیر لوئر میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت 3 کنال اراضی ایمرجنسی ریسکیو سروسز خیبرپختونخوا کو منتقلی، ضلع شمالی وزیرستان میں کاروباری نقصان کے ازالے کے لئے جاری اے آئی پی منصوبے کی مد میں سپلیمنٹری گرانٹ، محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹروں کومحکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی طرزپر ہیلتھ وفیشنل الاونس دینے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 میں بعض ترامیم کی اصولی منظوری دینے سمیت اجلاس میں زرعی ترقی کے لئے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر