ہانگ کانگ میں شدید بارشوں

ہانگ کانگ میں شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم

ویب ڈیسک: ہانگ کانگ میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ شدید بارشوں نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہہ گئی ہیں اور ٹرینوں سمیت ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے۔
شدید بارشوں سے رہائشی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہانگ کانگ میں جمعرات کو ایک گھنٹے کے دوران 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس نے تقریباً 140 سالوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔
مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے سکول، دفاتر اور کاروبار کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور