چینی قیمت میں چند روز کے دوران 50روپے تک کمی

ویب ڈیسک: چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کے بعد پشاور کی مارکیٹ میں چینی کی قیمت فی کلو 50سے55روپے تک سستی ہوگئی ہے اور اس وقت پشاور میں فی کلو چینی 162سے 165روپے فی کلو دستیاب ہے ۔ پشاور میں چینی سمگلنگ کی روک تھام اور بارڈر بندش سے قیمتوں میں مسلسل کمی آچکی ہے چینی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے شہریوں نے حکومت سے اقدامات تیز کرنیکا مطالبہ کیا ہے شہر میں چینی کی فی کلو قیمت میں چالیس روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے
چینی کی 50کلو بوری کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 162سے 165روپے تک ہے اس سلسلے میں چینی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بارڈر بندش اور سمگلنگ کی روک تھام کی وجہ سے قیمت کم ہوئی ہے دوسری جانب ذخیرہ اندازوں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے بھی قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم شہریوں نے چینی کی قیمتوں کو اب بھی زیادہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اس ضمن میں نوٹس لیکر مزید قیمتیں کنٹرول کرنیکا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ چند روز قبل چینی کی فی کلو قیمت 220روپے تک گئی تھی جبکہ دو روز قبل چینی کی قیمتیں فی کلو 170روپے تک تھی جو اب 162سے 165روپے تک مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم، کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، 5 زخمی