میاں گجر، خواتین تنازعہ پربہنوئی نے سالی کوقتل کردیا

ویب ڈیسک: تھانہ داؤدزئی کے علاقے میاں گجر میں مستورات تنازعہ پر بہنوئی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر سالی کو فائر نگ کرکے قتل کردیا ۔پولیس نے رات گئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جو روپوش ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز مسماة عاصمہ نے بتایا کہ اس کی اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو ناچاقی چلی آرہی ہے اور وہ ناراض ہوکر میکے آئی ہے۔ وہ اپنے شوہر اسد سے خلع لینا چاہتی ہے جس کے لئے کیس عدالت میں چل رہا ہے تاہم گزشتہ روز اس کے شوہر اسد نے اپنے بھائیو ں نصیر، صاحب پسران ظہیر اللہ کے ساتھ مل کر اس پر اور اس کی بہن پر فائر نگ کی جس سے وہ بال بال بچ گئی جبکہ اس کی بہن مسماة آسیہ لگ کر جاں بحق ہوگئی۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق 4مزدوروں کی نعشیں شانگلہ پہنچا دی گئیں