امریکہ میں کورونا

امریکہ میں کورونا دوبارہ پھیلنے لگا، نئے کیسز میں اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے جس کے باعث امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ نے نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دے دی ہے، میڈیکل کمپنیوں کے نئے بوسٹرز کورونا کے ایکس بی بی ویئرینٹ کو ہدف بنا رہے ہیں۔
امریکہ میں کورونا پھیلنے کےحوالے سے ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن عوامی صحت کیلئے اہم ہے، کووڈ کے خلاف مسلسل تحفظ کیلئے بوسٹر ضروری ہے، 5 سال سے زیادہ عمر کے بچے بھی کووڈ ویکسین کی خوراک کے کم ازکم 2 ماہ بعد بوسٹرکے اہل ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی