پشاور، ترقی پانے والے ڈاکٹرز کا ٹریننگ شیڈول جاری

ویب ڈیسک: پشاور کے محکمہ صحت نےسکیل 19 اور 20 میں ترقی کیلئے لازمی ٹریننگ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاور کی جانب سے مینجمنٹ کیڈرکے ڈاکٹرز کی تربیت ہوگی۔
مراسلہ کے مطابق سکیل اٹھارہ کے ڈاکٹرز کی اگلے سکیل میں ترقی کیلئے ٹریننگ 15 ستمبر سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ ٹریننگ میں30نامزد امیدوار اور6متبادل امیدوار ڈاکٹرز کو شامل کیا گیاہے۔
سکیل 20 میں ترقی کیلئے ہونیوالی ٹریننگ سے سکیل 19 کے جو ڈاکٹرز محروم رہ گئے تھے ان 8 ڈاکٹرز کو بھی ٹریننگ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیل 20 کیلئے ترقی کی اس فہرست میں ڈاکٹر محمد ریاض تنولی، ڈاکٹر وصی الٰہی، ڈاکٹر سید گل سید حسین، ڈاکٹر داود خان، ڈاکٹر عامل احمد، ڈاکٹر سید شیدا حسین بخاری، ڈاکٹر محمد طاہر خان اور ڈاکٹر نیاز محمد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق تمام ڈاکٹرزکو متعلقہ ڈیوٹی سے چار ماہ کی ٹریننگ کیلئے ریلیو کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ، عماد شکیل کپتان مقرر