جوڈیشل ریمانڈ

یاسمین راشد کی علاج کی درخواست منظور، 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے علاج کے لیے دائر درخواست منظور کرلی۔
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے علاج کے لیے دائر درخواست منظور کرکے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال میں کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی جس پر عدالت نے جیل حکام کو ان کے سروسز ہسپتال سے کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جیل حکام یاسمین راشد کو ہسپتال میں کینسر ٹیسٹ کیلئے لے کر جائیں۔
واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔
علاوہ ازیں 9 مئی کو شیرپاؤ پُل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
پولیس نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی