federal cabinet 750x369 1

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا، وفاقی کابینہ افغانستان میں مقامی سیاسی قیادت کے درمیان شراکت اقتدار معاہدہ کا جائزہ لے گی،کابینہ کو علاقائی امن، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ ملکی سیاسی صورتحال، معاشی مشکلات اور پارلیمانی معاملات پر بات کرے گی.

مزید پڑھیں:  چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور

وفاقی کابینہ کو قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ کا 6 نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا.

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور