پشاور،غیرملکیوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل، ڈیٹا تیار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سمیت ضم اضلاع میں افغانیوں سمیت غیر ملکی افراد کا ڈیٹا تیار کر لیا گیا ہے۔ زرائع محکمہ داخلہ کے مطابق ڈیٹا تیاری میں ایف ائی اے، نادرا اور سپیشل برانچ سمیت تمام حساس اداروں کی حدمات شامل رہیں۔
ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور سمیت پورے صوبے میں ایسے تمام مشکوک افراد کا ڈیٹا بھی اس میں شامل کیا گیا ہے جہنیں رقم دیگر انہوں نے کسی اور طریقہ سے شناحتی کار ڈ حاصل کیا ہے.
محکمہ داخلہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام افغانیوں سمیت غیر ملکی خود قانون کے مطابق چلے جائیں ورنہ تو پورے صوبے میں آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور ڈیٹا کے مطابق سب کے حلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق آپریشن میں تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ہوں گے جن کی ہر ریجن سمیت ضلاع میں حصوصی ٹیمیں ہوں گی اور لسٹوں کے مطابق ٹارگٹ آپریشن ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ملوث پاکستانیوں اور اداروں کے اہکاروں کے حلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے جہنوں نے سہولتکاری کرکے غیر قانونی طور پر افغانوں و دیگر غیر ملکیوں کیلئے شناحتی کارڈز اور دیگر طریقہ سے تعاون کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام