سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کی 9 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: کرپشن اور غیر قانونی بھرتی کیس میں نامزد سابق ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا محمود جان کی عبوری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی جس میں محمود جان کو 9 اکتوبر تک عبوری ضمانت دیدی گئی ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر پر محکمہ تعلیم، ہائیر ایجوکیشن اور فارسٹ سمیت دیگر محکمہ جات میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم نے پی ٹی آئی پشاور کے سابق ارکان اسمبلی کے ساتھ مل کر ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں بھی ہیر پھیر کی ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے پہلے عبوری ضمانت کیلئے درخواست عدالت میں داخل کر دی جس پر عدالت نے ملزم کو 9 اکتوبر تک عبوری ضمانت دیدی۔
یاد رہے کہ عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت کے لیے کیس اینٹی کرپشن کورٹ ارسال کردیا۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور