سرکاری دورے پر بچوں کو ساتھ لے گیا تو غلط کیا؟ حاجی غلام علی

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹرمیں بچوں کو سوار کر کے کونساغلط کام کیا، سرکاری دورے پر جا رہا تھا، اگر ساتھ بچوں کو اٹھایا تو کیا یہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایس او پیز ہے کہ گورنر کیساتھ دس گاڑیاں جائیں گی، میں نے خزانے کو بچت کرنے کے لیے ایک گاڑی کو بھی نہیں بلایا۔ گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ جو بچت میں کر رہا ہوں، شاید آج تک کسی نےکی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات سے ویسے بھی آ رہا تھا کہ وہاں سے کسی دوست کو ساتھ بیٹھایا تو جرم کیا؟ حاجی غلام علی کے مطابق میرے اچھےکاموں کی بھی تعریف کیا کریں جس طرح میں بچت کررہاہوں۔

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی