خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں میں نئی بھرتیوں پر پابندی جبکہ باچاخان یونیورسٹی میں سلیکشن بورڈ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ اعلی تعلیم نے تعنیاتیوں پر پابندی اور باچاخان یونیورسٹی میں سلیکشن بورڈ اجلاس ملتوی کرنے سے متعلق مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں وائس چانسلر تعیناتی کیلئے اشتہار دیا گیا ہو یا وائس چانسلرز کی مدت ملازمت میں 6 مہینے سے کم وقت باقی ہو وہاں نئی بھرتیوں پر پابندی ہوگی۔
مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں آج سے شروع ہونے والا سلیکشن بورڈ کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  فیصل آباد، گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق