فلسطین کی مدد کیلئے مغرب آ سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں، سراج الحق

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے فلسطین اسرائیل کی جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطین کیلئے بین الاقوامی سطح پر فنڈ قائم کیا جانا چاہئے، فلسطین کیلئے صرف بیانات تک ریاست کو محدود نہ کیا جائے، مغربی ممالک اسرائیل کی امداد کیلئے آگے آ سکتے ہیں تو ہم فلسطین کیلئے کیوں نہیں آ سکتے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نیٹ ورک اس وقت غزہ، مصر اور ترکی میں موجود ہے، اسلام آباد میں فلسطین کے مسئلے پر کانفرنس بلائی ہے جس میں سابق سفیروں، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور دانشوروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مغرب فلسطین کی مدد کیلئے آ سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں آ سکتے، پاکستان نے طویل عرصے تک افغان باشندوں کواپنے ملک میں سکونت دی، افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے والے عناصر کا خاتمہ کرے، پاکستان اور افغانستان کی غلط فہمیوں سے ہندوستان فائدہ اٹھائے گا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو ووٹ ملے گا تو بدلے میں ملک کو امن اور سکون میسر آئیگا۔

مزید پڑھیں:  تونسہ، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی