گلگت بلتستان میں پولو میچ کا انعقاد، شائقین کی کثیر تعداد میں شرکت

ویب ڈیسک: وہاب شہید پولوگراؤنڈ گلگت بلتستان میں پولومیچ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر اور سی ایم گلگت بلتستان تھے۔
ان مقابلوں میں مختلف اضلاع سے ٹیموں نے شرکت کی اورلوگوں کی کثیرتعداد نے میچ کو دیکھا۔ گلگت بلتستان کی تاریخ کا پہلا میچ تھا جو رات کو منعقد کیا گیا۔
جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گلگت بلتستان سکاوٹس اور پولیس کے مابین کھیلا گیا جس میں گلگت بلتستان سکاوٹس کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔
وہاب شہید پولو گراونڈ گلگت بلتستان میں کھیلے گئے میچ کو شائقین کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا اور اس سے محظوظ ہوئے۔ یاد رہے کہ میچ کے آخر میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چترال :بارات کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 7افراد زخمی