1089 خاندان آج طورخم بارڈر کے راستے لوٹ چکے، محکمہ داخلہ

ویب ڈیسک: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی براستہ طورخم بارڈر واپسی کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے 3 نومبر کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ کے ڈیٹا کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار 638 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افغانستان جا چکے ہیں۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 3 نومبر کومجموعی طورپر 1089 خاندانوں کی واپسی ہوئی، طورخم کے راستے گزشتہ روز جانے والے خاندانوں میں 3675 مرد، 3307 خواتین، 5558 بچے شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق رضاکارانہ طور پر پاکستان سے جانے والوں کے ساتھ 178غیرملکی ڈی پورٹیز بھی شامل تھے، پنجاب سے 88، پشاورسے 67 افراد کو ڈی پورٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی