پشاور، غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء،مزید 6 ہزار سے زائد لوٹ گئے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں مقیم تارکین وطن کا انخلاء طورخم اور چمن بارڈر کے راستے جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک ایک لاکھ 74 ہزار 358 غیرقانونی تارکین وطن افغانستان لوٹ گئے۔
ذرائع کے مطابق اتوار کو طورخم بارڈر سے مزید 6 ہزار 584 غیرملکی افراد وطن واپس گئے، محکمہ داخلہ کے مطابق ان واپس جانے والوں میں 1624 خواتین اور 3082 بچے بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 17 ستمبر سے اب تک 11 ہزار 481 خاندان واپس وطن لوٹ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان