غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی ہو چکی، آپریشن کا عندیہ دیدیا گیا

ویب ڈیسک: غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آج سے آپریشن شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے پاس موجود غیر قانونی طور پر رہائش پذیر، غیر ملکیوں کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑ کر پہلے ہولڈنگ پوائنٹ منتقل کیا جائے گا، اس کے بعد انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب غیر ملکیوں کا رضاکارانہ طور پر بھی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق اب تک 1 لکھ 74 ہزار 358 غیر ملکی وطن واپس جاچکے ہے۔
محکمہ داخلہ کے تازہ اعداد و شما ر کے مطابق گزشتہ روز طورخم کے راستے سے مزید 6 ہزار 584 جبکہ انگور اڈہ سے 53 غیر ملکی اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے 81 اور پنجاب کے 271 غیر ملکیوں کو بھی وطن واپس بھیجا جاچکا ہے۔ یاد رہے کہ پولیس ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن آج سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سیاسی انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے نئی نیب پالیسی پر کام شروع