ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی، اسد قیصر کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کے خلاف تھانہ صوابی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عدنان خان نے اپنے بھائی اسد قیصر کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم شروع کردی تھی۔ یاد رہے کہ عدنان خان کے خلاف مقدمہ صوابی کے رہائشی آفتاب علی نے درج کیا جبکہ مقدمے میں 4دفعات شامل ہیں۔
صوابی کے تھانہ میں درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ عدنان خان اداروں کےخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے سمیت سرکاری اداروں کو اپنے ڈیوٹی سے منع کررہے ہیں جس سے عالمی سطح پر پاکستانی اداروں کی بےعزتی ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کچھ روز قبل گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کر لیا