غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء، لنڈی کوتل میں ٹرانزٹ کیمپ قائ٘م

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ ڈیڈلائن کے بعد غیرقانونی طور پر آباد غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاون کے بعد بڑی تعداد میں غیرقانونی افغان باشندے طورخم کے راستے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔
اس سلسلہ میں لنڈی کوتل میں ٹرانزٹ کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں پر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے کوائف اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد واپس اپنے ملکوں کو بھیجا جا رہا ہے۔
کیمپ میں غیر ملکیوں کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئ ہیں تاکہ انہیں باعزت طریقے سے واپس اپنے ملک بھیجا جا سکے۔
کیمپ میں غیر قانونی افغان باشندوں کی آمد کے بعد نادرا کے اہلکار بائیومیٹرک کے ذریعہ خاندان کے سربراہ کے کوائف جمع کرتے ہیں جس کے بعد کسٹمز کے متعین اہلکار ضروری کارروائی مکمل کرتے ہیں، جس کے لئے کسٹمز کی خواتین اہلکار بھی تعینات کی گئ ہیں۔
تمام ضروری قانونی کاروائی کے بعد ان غیر ملکیوں کو حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی سپیشل گاڑیوں میں طورخم بارڈر پر افغانستان بھجوایا جاتا ہے۔
حکومت پاکستان، پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر ادارے غیر ملکیوں کی باعزت واپسی کے لئے سرگرم ہیں اور تمام غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کی واپس تک مصروف عمل رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیا