پشاورمیں پولیس مقابلے، افغان باشندے سمیت2راہزن زخمی

ویب ڈیسک:پشاور کے تین تھانوں کی حدود میں پولیس اورراہزنوں کے درمیان فائرنگ تبادلے میں 2خطرناک راہزن زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرکے ان سے اسلحہ وچھینے گئے 11سے زائد موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے ۔گرفتار افغان باشندہ پولیس پارٹی پر حملے میں بھی مطلوب ہے۔ گزشتہ روز کوتوالی پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیاتاہم وہ یکہ توت کی طرف فرارہوگئے۔ تھانہ کوتوالی اوریکہ توت کی پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا جہاں بیری باغ میں فائرنگ تبادلے میں پولیس گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ مبینہ سنیچر زخمی ہوگیا تاہم اس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔
ایس پی سٹی طیب جان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ہارون ولد عزت خان سکنہ چونا بھٹی حیدر کالونی سے ہوئی جس کیخلاف تھانہ کوتوالی میں تین مقدمات درج ہیں۔ ادھر تھانہ ریگی پولیس شیخ عمر بابا قبرستان پر ناکہ بندی پر موجود تھے جہاںان کا مسلح افراد سے جھڑپ ہوئی ۔پولیس نے ایک ملزم شوکت ولد سعد اللہ سکنہ افغانستان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جو تھانہ ناصر باغ کو پولیس پارٹی پر حملہ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ہے اور ملزم سے 11موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی شرائط بتا دیں