موسم سرما آغاز پر ہی پشاور کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس نایاب

ویب ڈیسک: موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی پشاور کے بیشتر علاقوں میںسوئی گیس نایاب ہونا شروع ہوگئی۔ سوئی ناردرن گیس کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے باوجود گیس مقررہ وقت پر دستیاب نہیں ہے، رات کے وقت اس بنیادی ضرورت کی مکمل بندش اور دن کے اوقات میں انتہائی کم پریشر کیساتھ فراہم ہونے والی گیس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ابھی تو ہیٹرز اور گیزر کا استعمال ہی شروع نہیں ہوا اور حکومت نے گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کے باوجود یہ سہولت ہی ناپید کر دی۔نابنائیوں ، بیکریوں ، مٹھائی فروشوں کی جانب سے گیس پریشر کے لئے غیر قانونی مشینوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔حیدر شاہ ٹائون ،غریب آباددلہ زاک روڈ ،کارپوریشن کالونی، یوسف آباد ، فقیر آباد ، افغان کالونی، زریاب کالونی ، نوتھیہ ، رامداس سمیت شہر کے مختلف علاقے میں شاید ہی کوئی علاقہ ایسا ہوگا جہاں اس وقت گیس باقاعدگی سے فراہم کی جا رہی ہو۔ صارفین کے مطابق آسمان سے باتیں کرتے گیس سلنڈر خریدنا ہر کسی کے بس میں ہے اور نہ ہی روزانہ ہوٹلوں سے روٹی خریدی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  احتجاجی تحریک:پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ