پشاور،آٹاقیمت میں خودساختہ اضافہ،5روپے فی کلو مہنگا

ویب ڈیسک: پشاور میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر میں 20کلو بوری کی قیمت میں 50روپے جبکہ 80کلو آٹے کی بوری میں 400روپے کا اضافہ ہوگیا ہے آٹا ڈیلرز نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے ۔ اس مد میں ایک ہی دن میں کروڑوں روپے کما لئے ہیں جبکہ نانبائیوں نے روٹی کا وزن مزید کم کردیا ہے۔
آٹے کی 80کلو بوری 400 روپے اضافہ کے ساتھ 12 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل آٹے کی بوری 11 ہزار 600 روپے تھی تاہم گزشتہ روز آٹا ڈیلروں نے خود ساختہ طور پر قیمت میں چھ سو روپے کااضافہ کر دیا ہے اس سے قبل 80کلو آٹے کی بوری 11ہزار 200روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔ اشرف روڈ ، ر امپورہ ، فقیر آباد ، کے بڑے بڑے آٹا ڈڈیلرز نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ انتظامیہ نے نانبائیوں اور آٹا ڈیلرز کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایات کی ہے پشاور میں بعض آٹا ڈیلرز نانبائی بن چکے ہیں۔ ڈیلرز نے 800روپے بوری میں مجموعی طور پر اضافہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، درخواست نمٹا دی گئی