بی آرٹی، لاکھوں روپے چوری میں 2افغان باشندے ملوث نکلے

ویب ڈیسک: پشاور کے بی آرٹی سٹیشن میں 2افغان باشندے لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث نکلے جو پکڑے گئے۔ ملزمان کا اصل تعلق افغانستان سے ہے جن سے لاکھوں روپے بھی برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ مدعی سہیل نواب نے تھانہ غربی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ بی آر ٹی اسٹیشن میں نامعلوم افراد نے ان سے لاکھوں روپے چوری کرلئے ہیں۔
ایس ایچ او غربی عبدالحمید خان کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کوحراست میں لیکر پوچھ گچھ کی گئی اس دوران دوملزمان چوری واردات میں ملوث پائے گئے جن کی شناخت احمد ولد نبی اور ازان ولد طارق سے ہوئی ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے مسروقہ رقم ڈھائی لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے گئے اوران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں متعدد راہزنوں کو بھی پکڑا گیا ہے جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف