سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے قابو، ٹماٹر کی ڈبل سنچری

ویب ڈیسک: پشاور میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں دوبارہ سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ ٹماٹر نے ڈبل سنچری عبور کرلی ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے زندہ مرغی فی کلو 345روپے فی کلو ہو گئی ہے پشاور کی سبزی منڈی میں آلو سرخ 140روپے فی کلو ، کچالو 130روپے ، لہسن 380روپے ، لہسن چائنہ 530روپے ، ادرک 700روپے ، فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں کابلی سیب 300روپے فی کلو ، انار قندھاری 260 روپے فی کلو ، کیلا درجہ اول 120روپے ، کوہاٹ اور پنجاب کے امرود 200روپے ، انگور 240 روپے ، انگور سندر خانی 310روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ ٹماٹر 200روپے فی کلو ہو گئے ہیں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ کے باعث بیشتر ہوٹلوں کے تکہ فروشوں نے مضر صحت اور گلے سڑے ٹماٹر کے استعمال شروع کر دیئے ہیں تاجروں کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں مزید اضافہ کے بھی امکانات ہیں ۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کو پشاور میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، فضل الرحمان