علی نواز اعوان کی گرفتاری شرمناک ہے، پی ٹی آئی ترجمان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی نواز اعوان ضلع مانسہرہ سے گرفتار کر لئے گئے ان کے ہمراہ عامر ڈوگر بھی تھے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ علی نواز اعوان کی جبری گمشدگی شرمناک ہے، ان کو قانونی ضوابط کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے، چیف جسٹس اس لاقانونیت پر نگران حکومت سے جواب طلب کریں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان اوعر عامر ڈوگر مانسہرہ میں پی ٹی آئی تحصیل بفہ پکھل کے صدر رضا اللہ خان کی رہائشگاہ پر موجود تھے، اسی وجہ سے پولیس نے رضا اللہ خان اور ان کے کزن کو بھی گرفتار کرلیا تاہم اس حوالے سے پولیس یا کسی بھی ادارے نے تصدیق نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق رضا اللہ خان کے کزن نے تھانہ بٹل میں دونوں کے اٹھائے جانے کی اطلاع دی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا