پشاور، نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے کیلئے ڈیجیٹل سکلز سنٹر قائم

ویب ڈیسک: پشاور میں نوجوانوں کو بااختیار کیلۓ پاک فوج کی جانب سے اہم قدم، ڈیجیٹل سکلز سنٹر قائم کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں نوجوانوں کو باصلاحیت، ہنرمند اور بااختیار بنانے کیلۓ گورنمنٹ ہائی سکول شمشاتو میں ڈیجیٹل سکلز پروگرام کی بنیاد رکھی گئی۔
پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف کورسز میں تربیت دی جائے گی۔ اس پروگرام کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کوڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل ورک فورس بڑھانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیتل سکلز سنٹر میں اس وقت ساٹھ سے ذیادہ طلباء مختلف کورسز میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ سنٹر میں سٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب بھی قائم کی گی ہے۔ اس سلسلے میں خواتین کو جدید ترین ہنر سے آراستہ کرنے کیلۓ فیز ٹو میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو توسیع دی جائے گی۔
نوجوان باالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کیلۓ پاک فوج صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر تمام تر وسائل بروۓ کار لائے گی۔ حسن خیل علاقے کے مشران بالخصوص نوجوانوں نے پاک فوج کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  بشام خودکش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کیا گیا تھا