چارسدہ، انوارالحق کاکڑ کا دورہ خیبرپختونخوا، اعظم خان کے اہل خانہ سے تعزیت

ویب ڈیسک: پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خیبرپختونخوا کا دورہ کیا۔ نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ چارسدہ کے گاؤں پڑانگ میں مرحوم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ کیساتھ کابینہ کےدیگر اراکین بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان گزشتہ روز اچانک انتقال کر گئے تھے جس کے بعد سے فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، اسوڑئی درہ میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق