کار خا نو میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 50تعمیرات مسمار

ویب ڈیسک: پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کارخانو مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد تعمیرات مسمار کردیں جبکہ تاجروں کو دوبارہ غیر قانونی تعمیرات قائم نہ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر را ہاشم عظیم، ایس پی کینٹ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تانیہ شاہین، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی عملہ ، ٹریفک اور پولیس اور سول ڈیفنس حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
آپریشن کے دوران کارخانو میں 50 سے زائد غیر قانونی کیبن و دیگر غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی کیبن، غیر قانونی تعمیرات وتجاوزات مافیا نے سڑک اور فٹ پاتھ پر قبضہ کیا ہو ا تھا جس سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی اے کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر تے ہوئے تمام غیر قانونی تعمیرات وتجاوز ت کا بھاری مشینری کے ذریعے خاتمہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ