خیبرپختونخوا حکومت کو مطلوب دہشتگرد ایئرپورٹ پر دھر لیا گیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کو مطلوب دہشتگرد اسلام آباد ایئرپورٹ پر دھر لیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران حراست میں لیا گیا جس کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
حکام ایف آئی اے نے کہا کہ اشتہاری ملزم خیبر پختونخوا حکومت کو مطلوب تھا جبکہ گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد قتل