ایم ڈی کیٹ کےبعدپبلک سروس کمیشن کےٹیسٹ میں نقل کاانکشاف

ویب ڈیسک: ایم ڈی کیٹ کے بعد اب پبلک سروس کمیشن کے ٹیسٹ میں بھی جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس نے تمام طلبہ سمیت سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی زیر نگرانی گریڈ 17 کے لئے ٹسٹ میں امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے۔
پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میںِ بتایا گیا ہے کہ محکمہ آبپاشی، سی این ڈبلیو میں ملازمت کےلئے منعقدہ امتحان میں 18 امیدوار نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، نقل کرنے والے امیدواروں سے الیکٹرانک ڈیوائسز، گائیڈ اور نقل کے دوسرے مواد برآمد کر لئے گئے ہیں۔
پی ایس سی کے مطابق کارروائی وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے بعد کی گئی، پکڑے گئے امیدواروں کے پرچے کینسل جبکہ نقل ثابت ہونے پر امیدواروں پر ایک سے تین سال تک پابندی لگائی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بھی نقل کا سکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان 2بچوں نے کردیا