امریکہ نے الشفاء ہسپتال کوحماس کاکمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر قرار دیدیا

ویب ڈیسک: غزہ میں ہسپتالوں پر حملوں کی مذمت دنیا بھر سے جاری ہے اس کے باوجود امریکہ نے الشفا ہسپتال پر اسرائیلی حملوں کا دفاع شروع کر دیا۔ امریکہ کی جانب سے مریضوں اور پناہ کے متلاشی سینکڑوں بے گھر شہریوں سے بھرے الشفاء ہسپتال کو حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قرار دیدیا۔
الشفاء ہسپتال پر اسرائیلی حملوں کا جواز دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے غزہ کے الشفاء ہسپتال میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر رکھا ہے۔
امریکی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے اسرائیلی حملوں کا جواز دیتے ہوئے امریکی انٹیلجنس ذرائع کے حوالے سے کہا کہ حماس نے الشفاء ہسپتال میں اسلحہ ذخیرہ کر رکھا ہے اور وہ اسرائیلی فوجی کارروائی کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور