آٹا7.50روپے کلومہنگا، 20کلوتھیلے کی قیمت میں150روپے کااضافہ

ویب ڈیسک: پشاور میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے پشاور کی مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں مزید 150 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ آٹے کی قیمت مزید بڑھانے کیلئے بڑے ڈیلرز بھی مصنوعی بحران پیدا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ اشرف روڈرامپورہ گیٹ، چارسدہ روڈ، ورسک روڈ اور دیگر مختلف مقامات پر بڑے بڑے آٹا ڈیلرز نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔ سپیشل آٹا 2ہزار750روپے سے 150روپے اضافہ کے ساتھ 2ہزار900روپے، فائن 2ہزار900روپے سے 3ہزار 50روپے، سرخ آٹا 150روپے سے 2ہزار900روپے ہو گیا ہے۔ 80کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دوسری طرف نابنائیوں نے بھی وزن مزید کم کر دیا ہے اور روٹی 30روپے میں فروخت کی جارہی ہیں۔ آٹے کی ذخیرہ اندوزی اور قیمت میں اضافہ پر انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی ہے آٹے کے منصوعی بحران پیدا کرنے کے لئے تاجر سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس بابر کیخلاف مہم: پی ٹی آئی نے حکومت کو ذمہ دار قرار دیدیا