بی آر ٹی بسوں میں اضافہ نہ ہوسکا، سفر کرنا عذاب بن گیا

ویب ڈیسک:ٹرانس پشاور کی جانب سے بسوں کی تعداد میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ سے شہریوں کیلئے بی آر ٹی میں سفر کرنا باعث عذاب بن گیا ہے۔ صبح کے اوقات کار، دوپہر کے اوقات کار اور شام کے اوقات کار میں بی آر ٹی بسوں میں جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔ درجنوں گاڑیوں کے خراب ہونے اور مرمت نہ ہونے کے باعث بھی بی آر ٹی گاڑیوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔
بی آر ٹی میں خواتین بھی اب کھڑی ہو کر سفر کر رہی ہیں۔ بی آر ٹی کی بڑی بس میں 125اور چھوٹی بس میں 75مسافروں کی گنجائش ہوتی ہیں تاہم بڑی بسوں میں 125کے بجائے ڈیڑھ سو سے زائد جبکہ 75مسافروں کے بجائے سو سے زائد مسافر بیک وقت سفر کر رہے ہیں۔ جس کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے کے خدشات بھی ہیں بی آر ٹی بسوں میں مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث جیب تراشوں کا بھی راج ہے اور بی آر ٹی بسوں میں روزانہ چوری کے واقعات بھی ہو رہے ہیں
تاہم ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔ اور نئی گاڑیوں کے حصول کے لئے خاموشی اختیارکر لی ہے۔ جبکہ خراب ہونے والی گاڑیوں کی مرمت بھی تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ تین سال گزرنے کے باوجود بھی بی آر ٹی بسوں کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنگ کے لئے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا