اسرائیلی فورسز نے حماس کے زیرانتظام پارلیمنٹ کی عمارت اڑا دی

ویب ڈیسک: جارح مزاج اور طاقت کے نشے میں مست اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حماس کے زیر انتظام پارلیمنٹ کی عمارت دھماکے سے اڑا دی۔
غزہ میں القسام بریگیڈ کے زمینی آپریشن کے دوران دو صیہونی فوجی مارے گئے جس کی تصدیق اسرائیلی ذرائع نے بھی کر دی ہے۔اب تک ہونے والی زمینی آپریشن کے دوران 51 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت جاری ہے، قطری عہدیدار کے مطابق 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں 3 روزہ جنگ بندی پر بات ہو رہی ہے۔
یاد رہے اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے زیر انتظام رہنے والی پارلیمنٹ کی عمارت دھماکے سے اڑا دی۔

مزید پڑھیں:  تنگی چیئرمین شپ انتخابات، قومی وطن پارٹی نے نتائج مسترد کر دیئے