چوک یادگارکرنسی مارکیٹ کی بندش کو70دن ہوگئے

ویب ڈیسک:پشاور کی کرنسی مارکیٹ کو سیل کئے دو ماہ 10دن ہوگئے تاہم اب تک اس کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے دوسری جانب چوک یادگار میں حوالہ ہنڈی کے خفیہ کاروبار کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی ہدایات کی ہیں۔ چوک یادگار کو ڈی سیل کرنے کی درخواست کو دوبارہ مسترد کردیا ہے چوک یا دگار کو سیل کرنے اور ا ندر شہر میں کاروائی کے بعد سونے کی سمگلنگ اور غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں کمی ہو ئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چوک یادگار میں سیل کئے جانے والی دکانوں کے سامنے صراف اور ان کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین موجود ہوتے ہیں۔ جو کہ کھڑے ہو کر آوازیں دیتے ہیں کہ یہاں پر نئی ایکس چینج کاکاروبار ہو رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چوک یادگار کے ارد گرد کے دیگر علاقوں کی نگرانی بھی سخت کی گئی ہے گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے خفیہ چھاپے کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 7ستمبر کو پشاور کی کرنسی مارکیٹ چوک یادگار سیل کردی تھی جس کے بعد ڈالرز کے ریٹ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کا کنگر پل چوکی پر حملہ، جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار