اقوام متحدہ کاغزہ میں انسانی قوانین کیخلاف ورزیوں کی تحقیقات کامطالبہ

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور خصوصا ہسپتالوں کو نشانہ بنانے جیسے واقعات پر اقوام متحدہ نے جامعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو نشانہ بنانا عالمی سطح پر شعبہ طب کے بارے میں قائم قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کے سربراہ وولکر ترک نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بین الااقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ جو بھی اس کا ذمہ دار ہے اس کا احتساب کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار