پشاور، پیپلز پارٹی کی مر کزی رہنماء عاصمہ عالمگیر عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری اطلاعات عاصمہ عالمگیر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اختلافات کی وجہ سےمستعفی ہو رہی ہو ں۔
اپنے استعفیٰ کے حوالے سے عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ چند عناصر کی وجہ سے خیبر پختو نخوا میں پارٹی کمزور ہورہی ہے، شہید بے نظیر بھٹو کی طرح ہر وقت پارٹی کے لیے قربا نیاں دی ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ قربا نیوں کے باوجود پارٹی میں میرا عہدہ کچھ مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کو برداشت نہیں ہو رہا اس لئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان