پشاور، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 29 نومبر سے شروع ہوگا

ویب ڈیسک: پشاور کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان حصہ دوم 2023ء کا شیڈول جاری کردیا۔
کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ تحریری امتحان حصہ دوم کا آغاز 29 نومبر کو پاکستان سٹڈیز پارٹ 2 پرچے سے ہوگا۔ یاد رہے کہ امتحان 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔
کنٹرولر امتحانات عارف علی خان کے مطابق امتحان مارننگ اور ایوننگ دو شفٹوں میں لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ طلبہ اس سے قبل بھی امتحانات کے شیدول کا انتظار کر رہے تھے جس کیلئے ان کی تیاری بھر پور انداز سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا