امریکی ڈالر تنزلی کا شکار، سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

ویب ڈیسک: سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان نوٹ کیا گیا جبکہ امریکی ڈالر تنزلی کا شکار رہا۔ 100 انڈیکس میں 420 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے کمی ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تنزلی کا شکار ہوگیا اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے کمی ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر 285اعشاریہ 50 روپے پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان نوٹ کیا گیا اور 100 انڈیکس 420 پوائنٹس اضافے سے 57 ہزار 500 ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار