ٹاون ون دفتر میں فائرنگ، پولیس موقع پر پہنچ گئی ،حالات قابو

ویب ڈیسک: ٹاون ون دفتر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے حالات کشیدہ ہو گئے، پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے ڈسٹرکٹ میئر کے دفتر میں تبادلواور ڈبلیو ایس ایس پی کی تنخواہوں کے معاملے پر دو فریقین قیصر باچا اور ملک نوید گروپ کے مابین حالات کشیدہ ہو گئے. فریقین کے مابین ہوائِی فائرنگ بھی کی گئی تاہم اس حوالے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہِیں۔
ذرائع کے مطابق بھاری پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹاون ون آفس میں پیش آنےوالا معاملہ اندرونی خلفشار کا نتیجہ ہے۔
اے ایس پی فقیر آباد محمد علیم ہمراہ بھاری نفری پولیس فوری موقع پر پہنچ گئے اور حالات قابو کر لئے۔ فائرنگ کرنے والوں کی نشاندھی کا عمل جاری ہے۔
اے ایس پی محمد علیم کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ملک دشمنی کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے،رانا تنویر