35 ویں خیبر پختونخوا سنوکر چمپئن شپ کا آغاز

ویب ڈیسک: 35 ویں خیبر پختونخوا سنوکر چمپئن شپ مظفر آباد آزاد کشمیر میں شروع ہوگئی جس میں خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
میئر مظفر آباد سید سکندر شاہ گیلانی نے چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی روز عبداللہ نے فہیم کو تین ایک، صوابی کے عطاء نے پشاور کے عبداللہ لطیف کو تین صفر، سوات کے یعقوب خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ملک وقار کو تین دو، پشاور کے رامبیل گل نے ہزارہ کے محمد اسد کو تین صفر سے مات دی.
ایونٹ کے مقابلوں میں‌آزاد جموں کشمیر کے عمیر نے ہزارہ کے خانزادہ شاہ زیب کو تین صفر، سعود خان نے کامران کامی کو تین دو، عاطف ظہور نے جواد خان کو تین صفر، یاسر شہزاد نے مبشر عباسی کو تین دو، بلال بیگ نے محبوب علی کو تین دو، کاشف رزاق نے سیف کو تین صفر سے ہرا دیا.
مقابلوں کے دوران خالد سلطان نے اویس کو تین صفر، شاہ خان نے نعمان احمد کو تین صفر، شرجیل نے شاہد گنڈا پور کو تین صفر، عامر گوگا نے عمر کو تین صفر اور ریان نے نادر خان کو کو تین صفر سے ہرایا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لیکچرر سلیم خان پر حملے کیخلاف اساتذہ کا احتجاج، ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ